turky-urdu-logo

پاکستان میں کورونا وائرس کی د پابندیاں ختم

پاکستان کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

کورونا وائرس کی پابندیوں سے متعلق پریس کانفرنس کے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں علم نہیں ہے کہ یہ وبا ختم ہوگی یا نہیں لیکن فی الحال ایسا لگتا ہے کہ یہ چلتی رہے گی اور معمول کا حصہ بن جائے گی، ہم نے اب کورونا وائرس کے سبب لگائی گئی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انڈور شادی کی تقریبات، اسپورٹس، جیمز سمیت تمام تر پابندیوں کو ختم کیا گیا ہےلیکن ویکسین سے متعلق پابندیاں اب بھی برقرار ہیں، یعنی ہوائی سفر کرنے والوں کے لیے ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ بیماری ختم ہوگئی ہے، ہم اس کے بعد روزانہ کی بنیاد کر اس کی نگرانی کرتے رہے ہیں گے کہ اس کی وبا کی نوعیت کیا ہے اگر ہمیں کوئی ایسی چیز نظر آئی جس کے سبب اقدامات کرنے کی ضرورت ہوئی تووہ ہم ہمیشہ کرسکتے ہیں۔

Read Previous

اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قراردے دیا

Read Next

پاکستان کی پہلی سپر ہیرو لڑکی کی سیریز”مس مارول” کا پہلا ٹریلر جاری

Leave a Reply