turky-urdu-logo

ترک کمپنیاں جو پاکستان میں کئی عرصے سے کام کر رہی ہیں انہیں مشترکہ منصوبوں پر بھی کام کرنا چاہیے، ترک سفیر مہمت پاچاجی

پاکستان میں کام کرنے والے ترک اداروں اور کمپنیوں کے نمائندوں نے ترک سفارتخانے میں منعقد ہونے والے تعارفی اجلاس میں شرکت کی۔

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے ترک سفارتخانے میں انکا خیر مقدم کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک سفیر کا کہنا تھا  کہ وہ کمپنیاں جو پاکستان میں کئی سالوں سے کام کر رہی ہیں اور کاروبار کر رہی ہیں انہیں ایک دوسرے کو بہتر طریقے سے جاننا چاہیے اور سفارت خانہ کی حیثیت سے ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ان کمپنیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مشترکہ منصوبوں پر کام کرنا چاہیے، ترک سفیر کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسو سی ایشن یا یونین تشکیل دے سکتے ہیں جس سے تمام کمپبیوں کو ایک دوسرے کے بارے بہتر طریقے سے جاننے کا موقع ملے گا۔

اناطولیہ ٹریول کی  جنرل منیجر کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسی ایسوسی ایشن کے قیام کے بارے میں مثبت ہیں جہاں پاکستان میں ترک کاروباری افراد مل کر کام کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے  2019 میں پاکستان میں کام کرنا شروع کیا تھا اور بتایا کہ وہ اب تک تقریباً 250 ہزار ویزا سروسز فراہم کر چکی ہیں۔

Read Previous

ترکیہ غزہ کے لیے اسپتال ،ادویات،ایمبولینس اور دیگر ضروری سامان سے لدا بحری جہاز  جلد مصر روانہ کرے گا

Read Next

غزہ پر جاری ظلم پر اگر آج مسلمان ہونے کے ناطے ہم مل کر اپنی آواز نہیں اٹھا رہے، تو پھر آخر کب اٹھائیں گے،صدر ایردوان

Leave a Reply