turky-urdu-logo

اسرائیلی پولیس یومیہ 100 فلسطینیوں کو گرفتار کر رہی ہے، رپورٹ

ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس گزشتہ دو ہفتوں میں  1700  فلسطینیوں کو گرفتار  کر چکی ہے۔ جن میں سے 300  فلسطینیوں اور ان کے گھروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

عرب تنظیم کے مطابق یہ گرفتاریاں اسرائیلی پولیس کے مسجد اقصی میں گھسنے اور جبرا فلسطینیوں  کے گھروں پر قابض ہونے کے خلاف احتجاج کے نتیجے میں کی گئیں۔

عرب تنظیم کا دعوی کا ہے کہ وہ اسرائیل کے مظالم اور فلسطینیوں کی غیر  قانونی گرفتاریوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ ابھی بھی برقرار ہے اور ہر روز  تقریبا 100 فلسطینی گرفتار  کیے جا رہے ہیں۔

کمینٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی دہشت گرد فوج نے اب تک  150 سے زائد  فلسطینیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

13 اپریل کو  فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کے مسجد اقصی میں گھسنے  اور شیح جراح میں یہودی آباد کاروں کے خلاف پر امن  احتجاج شروع کیا تھا جس پر اسرائیلی پولیس نے دھاوا بول دیا۔

Read Previous

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا

Read Next

پاکستان میں حلیمہ سلطان کی آواز بننے والی آرٹسٹ کون ہیں؟

Leave a Reply