turky-urdu-logo

مذہبی سکالر نعمان علی خان نے انقرہ کی یونیورسٹی میں طلبا کو خصوصی لیکچر دیا

امریکہ میں مقیم معروف مذہبی سکالر نعمان علی خان نے انقرہ کی   حاجی بہرام ولی یونیورسٹی میں طلبا کو خصوصی لیکچر دیا  اور ان کے سوالوں کے جوابات دیے۔

ترکی میں موجود پاکستانی طلبا کے وفد نے نعمان علی خان کے پروگرام میں شرکت کی جس کا انتظام آسما کوپروسو  (Asma Kopo) نے حاجی بہرام ولی یونیورسٹی میں کیا

لیکچر میں بین الاقوامی طلبا کی  بھی  کثیر تعداد  نےشرکت کی،   لیکچر کا عنوان ” مختلف  تہذیبوں میں پل کا کردار” تھا ۔

علاوہ ازیں  نعمان علی خان نے  نسل پرستی کے حوالے سے بھی  خیالات کا اظہار کیا اور  طلبا کو  اسلام  اور قرآن سے جڑے رہنے کی ہدایت کی ۔

پاکستانی طلبا کے لیے انقرہ کے تفریحی دورے کے انتظامات  باب عالم وقف اور سلام وقف نے کیا ، طلبا نے صدارتی مسجد ،محل اور ترکی کی سب سے بڑی لائبریری صدارتی لائبریری ، قلعہ انقرہ اور  حاجی بہرام ولی کے  مزار کا دورہ کیا ۔

Read Previous

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے چرچ میں فائرنگ، 1شخص ہلاک متعدد زخمی

Read Next

ترکی-ایران کے درمیان پانی کا تنازع طول پکڑ گیا

Leave a Reply