turky-urdu-logo

پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں ریکارڈ ہلاکتیں

 اب تک پاکستان میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ایک دن میں مرنے والوں کی تعداد 105 ہو گئی۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 54948 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5312 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 105 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.6 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15229 ہوگئی اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 10829 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 69811 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2390 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 625789 ہوگئی ہے۔

Read Previous

آیا صوفیہ کے امام نے استعفی دے دیا

Read Next

وٹس ایپ کا نیا فیچر: اب لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر سے ہی ویڈیو چیٹ کی جا سکتی ہے

Leave a Reply