ترک صدر رجب طیب ایردوان 21، 22 اور 23 اکتوبر کو بالترتیب کویت، قطر اور عمان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترک صدارتی دفتر کے مطابق ان دوروں کا مقصد ترکیہ اور خلیجی ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور معاشی و تجارتی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔
دوروں کے دوران صدر ایردوان اپنے ہم منصبوں اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں علاقائی استحکام، سرمایہ کاری، توانائی اور تجارت کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
