turky-urdu-logo

صدر ایردوان: "ہمارا نصف دل غزہ، فلسطین، یمن، سوڈان اور افغانستان میں ہے

انقرہ — صدر رجب طیب ایردوان نے میلاد النبیؐ وِیک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمِ اسلام کے مظلوم اور بےگناہ عوام کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار کیا۔صدر ایردوان نے کہا:”اگر ہمارا نصف دل یہاں ہے تو دوسرا نصف غزہ، فلسطین، یمن، سوڈان اور افغانستان میں ہے، جو عالمِ اسلام کے زخم ہیں۔ ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں بسنے والے مظلوموں اور بےگناہوں کو آج کی رات اپنی دعاؤں میں نہیں بھولیں گے۔

"انہوں نے امید اور ثابت قدمی پر زور دیتے ہوئے کہا:> "میرے بھائیو اور بہنو! ہم نہ مایوس ہیں نہ ہوں گے، نہ بددل ہیں اور نہ ہوں گے۔ خطے میں ناانصافیوں، ظلم اور جبر کے باوجود ہم کبھی ناامیدی کے آگے نہیں جھکیں گے۔ جیسے ہزاروں برسوں سے ہوتا آیا ہے، آج کے دکھ بھی ختم ہوں گے، اور ظلمت کی تاریکی انصاف کے سورج کو راستہ دے گی جو ہمارے دلوں کو گرما دے گا۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ آج کی رات خطے اور دنیا میں امن کے لیے بھی دعائیں کی جائیں گی، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ترکیہ ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہے اور انصاف کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

Read Previous

صدر رجب طیب ایردوان کا حضرت محمد مصطفی ﷺ کو شاندار خراجِ عقیدت

Read Next

ترکیہ اپنا آپ منوا رہا ہے، قومی طیارہ بردار بحری جہاز کے ساتھ بحیرہ روم کی سب سے بڑی بحری قوت ابھرنے کو تیار — لی فگارو

Leave a Reply