ترکی میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اس کے ساتھ ساتھ گھروں میں انٹرنیٹ کی رسائی میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
رواں سال جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2020 کے مقابلے میں 3 فیصد اضافے کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 82 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے ۔ جبکہ گھروں میں انٹرنیٹ کی رسائی میں بھی 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
استبول میں شہریوں تک انٹر نیٹ کی رسائی سب سے آسان ہے جس کے بعد دارالحکومت انقرہ میں انٹر نیٹ کی دستیابی کی شرح زیادہ ہے۔ زیادہ تر صارفین موبائل انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں جبکہ گھروں میں لگانے والے کنیکشن کی شرح 62 فیصد ہے۔
ترک ادارے کے سروے کے مطابق 80 فیصد صارفین سال کے پہلے 3 ماہ میں انٹر نیٹ باقاعدگی سے استعمال کرتے رہے۔ علاوہ ازیں صارفین نے ای گورنمٹ سہولیات کا استعمال بھی پہلے سے زیادہ کرنا شروع کر دیا ہے۔
عالمی وبا کے بعد سے آئن لائن شاپنگ کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 44.3 فیصد افراد نے انٹرنیٹ کو آئن لائن شاپنگ کے لیے استعمال کیا۔
سروے کے مطابق خواتین کی نسبت مردوں نے اشیا کی خریدوفروخت کے لیے آئن لائن شاپنگ کا انتخاب کیا۔
اس کے علاوہ آئن لائن کھانا منگوانے اور فلمیں اور ڈرامے دیکھنے کے لیے انٹر نیٹ استعمال کیا گیا۔
