turky-urdu-logo

مسجد الحرام خانہ کعبہ میں باران رحمت

جمعۃ المبارک کی مبارک ساعتوں میں مسجد الحرام خانہ کعبہ میں باران رحمت بارش کے دوران زائرین کی بڑی تعداد عمرہ ادا کرتی رہی۔

مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دیگرعلاقوں میں موسلا دھاربارش سے موسم سرد ہوگیا۔

مسجد نبوی ﷺ میں نماز فجر کے وقت شدید بارش ہوئی۔

گزشتہ روز بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے حرمین شریفین میں بارش کے بعد زائرین کو پریشانی سے بچانے کے لیے انتظامات کئے گئے تھے۔

میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں باران رحمت کے دوران روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے اور زائرین بارش کے باوجود بیت اللہ کا طواف کرتے رہے۔

Read Previous

بھارت: شاعر مشرق علامہ اقبال کی دعائیہ نظم پڑھنے پر اسکول پرنسپل معطل

Read Next

پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن کوئٹہ میں ہوگا

Leave a Reply