
6فروری کے زلزلے سے متاثر ہونے والے فٹ بال کوچز کنٹینر سٹی میں بچوں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں، جو ترکیہ کے جنوب مشرقی مالتیا کے شہر کے مرکز میں واقع ہے۔
صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ٹرینر ساواس گونے نے میڈیا کو بتایا کہ زلزلے سے اس کے گھر کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کی 7 ماہ کی حاملہ بیوی اور ایک بچے کو ٹیکنوکینٹ عارضی رہائش گاہ کے کنٹینر سٹی میں رکھا گیا ہے۔
34 سالہ گنے نے کہا کہ وہ بچوں کے لیے زلزلے کی خوفناک یادوں سے لڑنے اور انکا دھیان دوسری طرف لگانے کی پوری کوشش کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بچوں کو گروپس میں تقسیم کر کے فٹ بال کی تربیت فراہم کرتے ہیں۔ ہم فٹ بال کے بنیادی ڈھانچے کی تکنیک سکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
زلزلہ زدہ علاقے کے کوچز میں سے ایک ہاکان کوک نے کہا کہ وہ معروف ترک منیجر فاتح تیریم کی شرکت سے بچوں کے لیے ایک سرگرمی کا اہتمام کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "ترک فٹ بال فیڈریشن کے عہدیدار،اور ہم سابق فٹ بال کھلاڑیوں کے ساتھ ایونٹس منعقد کر کے بچوں کے حوصلے بلند کر سکتے ہیں۔”
32 سالہ ٹرینر نے مزید کہا کہ ان کا مقصد یہاں باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنا اور انہیں ترک فٹ بال میں لانا ہے۔