پاکستان میں موجود ترکیہ کے سفارتخانے میں بانیِ پاکستان کے یومِ پیدائش پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جِس میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو، اکادمی ادبیات پاکستان کی چئیرمین ڈاکٹر نجیبہ عارف اور ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

تقریب میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کی جانب سے بانیِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ "جناح ایک انقلابی اور دو راندیش رہنما تھے، جنہوں نے آزادی اور خود مختاری کے اصولوں پر مبنی ایک جدید اور ترقی پسند ریاست کا خواب دیکھا، جِس طرح ترکیہ کے بانی اتاترک مصطفیٰ کمال نے ترکیہ کی بنیاد رکھی۔”

ڈاکٹر نجیبہ عارف نے کہا کہ "قائدِ اعظم نے اتحاد، یقین اور تنظیم جیسے اعلیٰ اقدار اپنائے، جو آج بھی ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔”
