turky-urdu-logo

صدرایردوان کا بیان — "قطر اکیلا نہیں ہے، ترکیہ ہر قدم پر ساتھ کھڑا ہے


انقرہ — ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ قطر اکیلا اور تنہا نہیں ہے۔ ترکیہ اپنے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کے ساتھ نہ صرف قطر بلکہ اس کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔


صدر ایردوان نے اپنے بیان میں کہا کہ برادر ملک قطر کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ ترکیہ خطے میں امن، استحکام اور برادر اسلامی ممالک کے باہمی اتحاد کے لیے ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گا۔


ترکی صدر نے کہا کہ "ترکیہ کی خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول اپنے دوستوں اور برادر ممالک کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، اور قطر کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔”


تجزیہ کاروں کے مطابق صدر ایردوان کا یہ بیان حالیہ خطے کی صورتحال کے تناظر میں قطر کے دفاع اور علاقائی اتحاد کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے، جس سے ترکیہ اور قطر کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

Read Previous

قطر اور پاکستان کی میزبانی میں اسلامی سربراہی اجلاس 15 ستمبر کو طلب

Read Next

ترکیہ کی صدی پرانی خواہش پوری — ملکی طور پر تیار کردہ "آلٹائے” ٹینک کی معاشی پیداواری شروعات

Leave a Reply