
انقرہ: صدر ترکیہ رجب طیب ایردوان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس موقع پر صدر ایردوان نے قطر کو اپنے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ قطر کی برادر ریاست اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔