واشنگٹن:
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین سے حاصل کی گئی زمین کا کچھ نہ کچھ حصہ ضرور اپنے پاس رکھیں گے، کیونکہ انہوں نے حقیقت میں "جائیداد فتح” کی ہے۔
فاکس نیوز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن ایک مضبوط اور عملی حکمتِ عملی رکھنے والے رہنما ہیں، اور وہ اپنے مفادات کے حصول کے لیے ڈٹے رہیں گے۔
ان کے بقول، "پیوٹن نے واضح طور پر جائیداد فتح کی ہے، وہ اسے واپس نہیں کریں گے۔”
سابق امریکی صدر نے موجودہ امریکی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "امریکہ واحد ملک ہے جو جنگ جیتنے کے بعد بھی سب کچھ چھوڑ کر واپس چلا آتا ہے۔”
ٹرمپ نے یوکرین تنازع کے حل کے لیے ایک متوازن اور مذاکراتی راستہ اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی۔
															