
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ترک صدر ایردوان کی جانب سے ترکی کے دورے کی دعوت قبول کر لی ۔
روسی صدارتی ترجمان کے مطابق عالمی وبا کی صورتحال اور دونوں رہنماوں کی مصروفیت کے پیش نظر ہی دورے کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ترجمان نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر پیوٹن نے خوش دلی سے صدر ایردوان کا دعوت نامہ قبول کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وبائی صورتحال اور ذاتی مصروفیت میں موقع ملتے ہی دورہ کا شیڈول جاری کریں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کی وجہ سے بین الحکومتی کمیشن اور اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے اجلاس تاخیر کا شکار ہوئے ہیں جس کی سربراہی دونوں صدور کریں گے۔
اس موضوع پر دونوں رہنماوں کے مابین مشاورت ہوئی ہے جس میں صدر ایردوان نے تمام اجلاس ترکی میں کروانے کی پیشکش کی۔
حالیہ سالوں میں صدر ایردوان اور صدر پیوٹن نے کئی ملاقاتیں کیں اور ٹیلیفونک رابطے بھی کیے۔