turky-urdu-logo

کرکٹ شائقین ہو جائیں تیار، پی ایس ایل 7 کا پہلا میچ آج ہو گا

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج سے کراچی میں ہوگا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا پہلا مرحلہ آج سے کراچی میں شروع ہورہا ہے جس کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز  کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا جبکہ میچ سے قبل  رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2022 کے میچز دو مرحلوں میں منعقد ہوں گے، پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہو گا۔

27 جنوری سے شروع ہونے والا ایونٹ 27 فروری تک جاری رہے گا۔

Read Previous

واٹس ایپ ویب استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری

Read Next

پناہ گزین سے متعلق ترکی کی حقیقت پسندانہ پالیسی دنیا کے لیے مثال ہے، صدارتی ترجمان

Leave a Reply