turky-urdu-logo

غزہ کے بڑھتے ہوئےحملوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا گیا۔

فلسطین یکجہتی پلیٹ فارم کی کال پر شہریوں نے  دارالحکومت انقرہ میں غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف احتجاج کیا۔

کئی شہری تنظیموں کے نمائندوں نے تقریریں کیں اور فلسطینیوں کے لیے دعائیں کیں۔ یہ گروپ  امریکی سفارت خانے کی عمارت کے سامنے نماز ادا کرنے کے بعد منتشر ہو گیا۔

مظاہرین استنبول میں اسرائیلی قونصلیٹ جنرل کے سامنے جمع ہوئے اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی۔

استنبول کے کئی علاقوں میں اسرائیل کے حملوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

مظاہروں کے دوران غزہ کے عوام کے لیے دعائیں کی گئیں۔

Read Previous

اسرائیل غزہ پر مسلسل حملے کرکے اپنے پاگل پن کا مظاہرہ کررہاہے،صدر ایردوان

Read Next

صدر ایردوان کی غزہ میں بڑھتے ہوئے حملوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج میں شامل ہونے کی اپنے شہریوں کو دعوت

Leave a Reply