turky-urdu-logo

وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وفد کی اہم ملاقات،پاکستان کا سفارتی کردار نمایاں

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سےایرانی وفد کی ملاقات

اسلام آباد میں جاری اہم سفارتی سرگرمیوں کے دوران امریکہ سے مذاکرات کے لیے آنے والے ایرانی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔
ایرانی سرکاری ریڈیو و ٹیلی وژن کے مطابق یہ ملاقات آئندہ امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تیاری میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ بات چیت کے خدوخال اور حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق یہ ملاقات وزیرِاعظم ہاؤس میں ہوئی، تاہم اس کے ایجنڈے اور اندرونی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امریکہ-ایران مذاکرات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وفد اسلام آباد میں موجود ہے جہاں وہ امریکہ کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ممکنہ مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ پاکستان اس پورے عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے اور دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کر چکا ہے

Read Previous

ایئر فورس ٹو سے "SAM095” تک — وینس کے خفیہ سفر کی دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں

Read Next

"میناب 168” نام کیوں رکھا گیا؟ ایرانی وفد نے جنگ کے المناک لمحے کو بنا دیا علامت

Leave a Reply