وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،یہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کی ایک اہم علامت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ، اللہ کے فضل سے آج ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ،گوادر ایئرپورٹ کا فعال ہونا نہ صرف پاکستان کی مواصلاتی رابطوں کی ترقی کی جانب ایک قدم ہے، بلکہ یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت خطے میں ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی جانب بھی ایک اہم اقدام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ،سی پیک کی شروعات نواز شریف کے دور سے ہوئی، اور چینی صدر کے ساتھ ترقی کے مشترکہ عزم کو عملی جامہ پہنانے کے ہم مزید قریب پہنچ چکے ہیں۔
وزیراعظم نے گوادر ایئرپورٹ کو بین الاقوامی معیار کی سہولتوں سے آراستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ، یہ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال ہے اور اس میں شامل ہونے والی ہر ترقی پر پوری قوم چینی حکومت کی مشکور ہے۔
															