turky-urdu-logo

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کافلسطینی صدر محمود عباس کوٹیلیفون ، فلسطینی عوام کی جدوجہدکی مکمل حمایت کےعزم کااعادہ

یراعظم عمران خان کا فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے ہوا، رابطے کے دوران فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،، وزیر اعظم نے فلسطینی عوام کے حقوق اور ان کی جائز جدوجہد کے لئے پاکستان کی جانب سے مستقل حمایت کا عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ظالم اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر ہونے والے حملے پر مذمت کی اور غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد بچوں سمیت سویلین شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مل کر مسئلہ فلسطین پر فوکس کرنے کے عزم کا اظہار کیا،،وزیراعظم نے فلسطینی صدر محمود عباس کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے میں پاکستان کی کوششوں کی یقین دہانی کرائی اور بحرانی صورتحال کے دوران پاکستانی قیادت کی جانب سے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے پاکستان کی طرف سے ملنے والی حمایت کا خیر مقدم کیا اور غزہ اور مسجد اقصیٰ پر ہونے والے پر پاکستانی قیادت کے ردعمل اور اس کے بیانات کی تعریف کی۔

Read Previous

حماس کا اسرائیلی حملوں پر بھرپور جواب، دو اسرائیلی شہروں پر راکٹ حملے

Read Next

مسئلہ کشمیر یواین قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا وقت آگیا، جنرل جاوید باجوہ

Leave a Reply