وزیراعظم پاکستان عمران خان ترکی میں خاصے مقبول ہو رہےہیں ترک عوام انہیں امریکی مداخلت کے خلاف مزاحمت کی علامت کے طور پر دیکھ رہےہیں عدم اعتماد کی تحریک مسترد کئے جانے پر ترکوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔عمران خان کی حمایت میں ہزاروں ٹویٹس کر ڈالی اور وہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گئے ۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان ترکی میں بھی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ،ترک عوام عمران خان کی حمایت میں سامنے آ گئی اور کپتان کی حمایت میں ہزاروں ٹوئٹس کرڈالیں۔

ترک عوام کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کےخاتمے کے پیچھے امریکا ہے، اس مرحلے پر ترک عوام کی حمایت ‘عمران خان’ اور پاکستان کیساتھ ہے۔
او آئی سی کےاجلاسوں ،اسلاموفوبیا کیخلاف کاوش، دیگر عالمی اقدامات کے باعث وزیراعظم عمران خان کو ترکی میں بے حد پزیرائی ملی ہے یہی وجہ ہے کہ ترک عوام کی بڑی تعداد نے انہیں ٹاپ ٹرینڈ بنادیا ہے۔
علی شاہین ممبر پارلیمنٹ اور پاک ترک پالیمانی فرینڈشپ گروپ کے چئرمین ہیں ۔ انہوں نے صدر ایردوان اور عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصویر شئیر کی اس تصویر میں وہ خود بھی موجود ہیں ،انہوں نے لکھا کہ
” ترکوں کے دل پاکستان اور پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ”
۔ ان کی اس ٹویٹ کو پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے سراہا
انہوں نے اس دوران متعدد ٹویٹس کی اور اور کہا کہ "پاکستان کا امن و استحکام ترکی کیلئے بہت معنی رکھتا ہے "۔

ہلال کپلان حکومتی اے کے پارٹی کی مرکزی رہنما ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ
"وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑ رہےہیں ہمیشہ کی طرح انہیں بھی امریکی حمایت یافتہ سازش کا سامنا ہے کیونکہ وہ اپنے ملک کے مفاد کو امریکہ کے سامنے رکھتے ہیں ”
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے ملکی آزادی کیلئے آئی ایم ایف اور بیرونی قرضوں سے نجات کی بات کی اور کہا کہ "پاکستان ہمارے دلوں میں بستا ہے” ۔
ترک ورلڈ یوتھ کونسل کے صدر اور مصنف رمضان اوزلے نے طیب ایردوان اور عمران خان کی مختلف تصاویر شئیر کیں ،ایک دلچسپ ٹویٹ میں لکھا کہ
"اے امریکہ پاکستانی عوام سوئے ہوئے شیر کی مانند ہیں ، تم بغاوت کرکے شیر کو جگا دو تو اس کے پنجوں سے نہیں بچ سکو گے "۔
ترک میوزیشن اور نغمہ نگار ترگے ایورن جن کے کشمیر پر بنے نغمے خاصے مقبول ہوئے انہوں نے بھی عمران خان کی حمایت میں متعدد ٹویٹس کیں ۔ ایک جگہ لکھا کہ
"ترکی میں اب ٹویٹر پر عمران خان اور پاکستان ٹاپ ٹرینڈ بن رہےہیں ، ترک عوام سجھتے ہیں کہ پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے پیچھے امریکہ ہے "۔
ترک سوشل میڈیا ایکٹویسٹ امینے میڈلس اس صورتحال میں بہت پرجوش رہیں ۔ وہ تواتر سے عمران خان کی حمایت اور کامیابی کیلے پاکستانی پرچم اور عمران خان کی تصاویر ٹویٹس کرتی رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ
"ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں ، خدا آپ کی مدد کرے”
نسلیحان یلدرم نے بھی عمران خان کے حق میں بہت سی ٹویٹس کیں ۔ ایک جگہ لکھا کہ
"مشکل کی گھڑی میں پاکستان نے ہمارا ساتھ دیا ۔ اب ہم مشکل دنوں میں پاکستان کے ساتھ ہیں ،
یہ بھائی چارہ ہے ۔ خوش قسمتی سے ہمارے پاس پاکستان ، آذربائیجان اور قطر جیسے بھائی ہیں ”
ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ "جناب عمران خان کی مزاحمت کی بدولت امریکہ کامیاب نہیں ہوا ۔امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ پندرہ جولائی کے بعد مزاحمت کا دور ختم ہو گیا "۔
نسا نور نے طیب ایردوان اور عمران خان کی ملاقات اور اسلام آباد جلسے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ
"پاکستانی عوام نے امریکی مداخلت کے خلاف عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے میں برادر وطن سے اپیل کرتی ہوں کہ اپنے ملک اور لیڈر کا خیال رکھیں چاہے کچھ بھی ہو ہم پاکستان اور عمران خان کے ساتھ ہیں "۔
پاکستانیوں نے بھی ترک عوام کے جذبے کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان سے ان کی محبت بھرے جذبات کو خوب سراہا ۔
