turky-urdu-logo

وزیراعظم پاکستان عمران خان اور افغان صدر کی تاشقند کانفرنس کے دوران ملاقات

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی اکٹھے ہال میں داخل ہوئے جہاں دونوں رہنماؤں کی سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم اور افغان صدر کے درمیان ملاقات میں پاک افغان تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی جب کہ اس دوران افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی غورکیا گیا۔

تاشقند میں جاری کانفرنس میں عمران خان، اشرف غنی اور ازبکستان کے صدر شریک ہیں جب کہ 24 ممالک کے وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں، کانفرنس کا مقصد خطے کے ممالک میں رابطے بڑھانا اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

Read Previous

افغانستان کی بگڑتی صورتحال کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھرانا نا انصافی ہے، پاکستانی وزیراعظم

Read Next

پاکستان:افغان امن کانفرنس 17 سے 19 جولائی تک پاکستان میں ہوگی،ترجمان دفتر خارجہ

Leave a Reply