turky-urdu-logo

صدر رجب طیب اردوان کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، حملے کی مذمت اور سفارتکاری پر زور

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے سعودی عرب پر ہونے والے حملوں پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے اظہارِ تعزیت کیا اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے حل کے لیے سفارتکاری اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔

ترکیہ کے محکمۂ مواصلات کے مطابق ہفتہ کے روز ہونے والی اس ٹیلیفونک گفتگو میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور جاری پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

صدر رجب طیب اردوان نے اس موقع پر کہا کہ ترکیہ اس بات کے لیے سرگرم سفارتی کوششیں کر رہا ہے کہ کشیدگی کے باوجود مذاکرات اور سفارتکاری کا راستہ برقرار رہے۔ انہوں نے مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور بات چیت کو ہی مؤثر راستہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ خطے کے اہم ممالک کے ساتھ رابطے برقرار رکھے ہوئے ہے تاکہ جاری تنازع کے دوران سفارتی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

Read Previous

آذربائیجان کے نخچیوان ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ معمہ بن گیا

Read Next

ترکیہ نے شام کے صدر کے تحفظ سے متعلق برطانوی خفیہ ایجنسی سے مدد مانگنے کی خبر مسترد کر دی

Leave a Reply