turky-urdu-logo

ایرانی صدر کی سعودی فرمانروا کو دورہ تہران کی دعوت

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دورہ تہران کی باضابطہ دعوت دے دی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے گزشتہ روز نیوز کانفرنس میں کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو ریاض کی طرف سے دی گئی دورے کی دعوت کے جواب میں دورہ تہران کا دعوت نامہ بھیجا ہے۔

دونوں ممالک کے تکنیکی وفود اپنے سفارتی مشن کو باضابطہ طور پر دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

تہران کا کہنا ہے کہ یہ مشن 9 مئی تک اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں گے۔

واضح رہے کہ مارچ میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے بعد ایران اور سعودی عرب نے 7سال بعد سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیاہے۔

Read Previous

ترکیہ عالمی مارکیٹ میں ایک تجارتی پل کا کردار ادا کر سکتا ہے،صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ غیر مصدقہ اطلاعات کے خلاف عالمی یکجہتی کا مطالبہ کرتاہے

Leave a Reply