turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی 68ویں سالگرہ، آذری صدر کی جانب سے مبارکباد کا پیغام

ترک صدر ایردوان کی 68 ویں سالگرہ کے  موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے صدر کو  مبارکباد کا پیغام بھجوایا۔

پیغام میں صدر  الہام علیوف کا کہنا تھا کہ صدر ایردوان کی  ویژنری قیادت کے بدولت آج ترکی عالمی سطح پر ایک  مضبوط اور طاقتور  ملک ہے ۔   ہر شعبے میں  ترقی کے ساتھ ساتھ عالمی مسائل میں ترکی کی موجودگی کی اہمیت کی طرف اشارہ  کرتے ہوئے صدر کا کہنا تھا کہ  یہ سب صدر ایردوان کے عزم اور قیادت  کے بنا ممکن نہیں تھا۔

صدر نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور محبت کے رشتے کو مزید مضبوط کرنے پر بھی صدر ایردوان کی کوششوں کو سراہا اور کاراباخ جنگ میں بے لوث حمایت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا،

ان کا مزید کہنا تھا کہ ” میرے  بھائی، میری دعا ہے کہ اللہ آپ  کو صحت، لمبی زندگی اور خوشیاں عطا کرے اور ملک و قوم کی خدمت  میں کامیابی عطا فرمائے۔”

Read Previous

آج آذربائیجان "خوجالے قتل عام” کی 30 ویں برسی منا رہا ہے

Read Next

ترکی نے زمینی راستے کے ذریعے یوکرین سے ترکوں کے انخلا ء کا اعلان کردیا

Leave a Reply