صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے صدر ایردوان کی صحت میں بہتری کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ صدر ایردوان کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔
ابراہیم قالن نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کی طبی حالت گزشتہ ایام سے کہیں زیادہ بہتر ہے، جبکہ ان کے معالجین کا کہنا ہے کہ چند روز کے اندر ان کا ٹیسٹ منفی میں آجائیگا۔
ترجمان قالن نے نیٹو سے ترکی کو شکریہ کا پیغام ملنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بحران کے حل سے متعلق یوکرین اور روس کے ساتھ مذاکرات کر سکنے والا واحد ملک ترکی ہے۔
انہوں نے زور دیا ہے کہ صدر ایردوان کی یوکرین کے صدر ولا دیمر زیلنسکی اور روسی صدر ولا دیمر پوتن کی ملاقات کروانے کی پیش کش انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیل نے مسئلہ فلسطین کے حوالےسے پائدار اقدام اٹھانے شروع کر دیے ہیں ، اسرائیلی صدر کا دورہ ترکی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سمیت فلسطین کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 25 لاکھ شامی شہریوں کے آباد ہونے والے ادلیب سے کسی نقل مکانی کی لہر کا سد باب کرنے کے لیے علاقے میں موجود ترک فوجیوں نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
