
صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں AKM-Gar-Kızılay سب وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
شہریوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ یہ مقدس ایام ہمارے ملک اور قوم کے لیے اچھے نتائج کا باعث بنیں گے۔
میں اپنے رب سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہماری قوم کو اپنی حفاظت میں رکھے اور ہمیں مستقبل میں ایسے امتحانات کا سامنا نہ کرنا پڑے جیسا کہ ہم نے فروری میں آنے والے زلزلوں کا کیا۔
ہم اپنے تمام شہروں کو آفات کے خلاف مزاحم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔امید ہے کہ ان زلزلوں کے زخموں کو مختصر وقت میں مندمل کر دیں گے۔
ہم اپنے بچوں کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی تیاری جاری رکھے ہوئے ہیں
انکا مزید کہنا تھا کہ ہم بتدریج ان منصوبوں پر عمل درآمد کر رہے ہیں جن کا مقصد اپنے شہروں کو ان کے انفراسٹرکچر کے ساتھ ترقی دینا ہے۔
ہم آج دارالحکومت، انقرہ کی مقامی نقل و حمل کے لیے ایک اہم منصوبے کا افتتاح کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔
انقرہ کے مختلف نقل و حمل کے نیٹ ورکس کو آپس میں جوڑنے کی خصوصیت کے ساتھ، اتاترک کلچرل سینٹر-گار-کیزلی سب وے کی ایک اور خاصیت بھی ہے یہ 3.3 کلومیٹر لمبی لائن اور تین اسٹیشنوں سے بھی زیادہ بڑ ہے ہیں۔