
ترک صدر ایردوان نے انقرہ میں ہیلتھ کئیر ورکرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر کا کہنا تھا کہ وبا کے دوران دن رات ایک کرنے والے ہر ایک ورکر کا مشکور ہوں ۔ صدر نے گزشتہ دو سالوں میں وبا کے باعث پیش آنے والی مشکلات کا تذکرہ کر تے ہوئے کہا کہ ہمارے ہیلتھ کئیر ورکرز مریضوں کی دیکھ بال کی خاطر اپنے ماں باپ، بہن بھائیوں اور بچوں سے دور رہے۔
صدر نے وبا کے ہاتھو ں جان کی بازی ہار جانے والوں کے لیے دکھ اور زنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس وبا کی بدولت اپنے سائنس دانوں کو کھویا ہے جن میں معزز پروفیسرز مرات دلمینر اور جلال شامل ہیں۔ صدر ایردوان نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے اپنے تمام دوستوں کے لیے رحمت کی دعا کرتا ہوں جو انتقال کر چکے ہیں، خاص طور پر وہ افراد جو ڈیوٹی کے دوران جان کی بازی ہارگئے۔
صدر کا مزید کہنا تھا کہ عالمی وبا نے ایک بار پھر مضبوط ہیلتھ انفراسٹرکچر، ٰ معیاری ، وسیع اور قابل رسائی طبی سہولیات کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سیکٹر میں گزشتہ 20 سال کی سرمایہ کاری کا ثمرات ہم نے گزشتہ 2 سالوں میں حاصل کیے ہیں۔