turky-urdu-logo

ایفیس 2022 جنگی مشقوں سے دنیا کو ترکیہ کی قابلیت کا بخوبی اندازہ ہوا، صدر ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ  کے ایجین صوبے میں ایفسس 2022 جنگی مشقوں  کے ذریعے دنیا کو ترکیہ کی قابلیت اور صلاحیتوں کا بخوبی اندازہ ہو گیا ہو گا۔

صدر ایردوان نے استنبول  میں شہید مصطفی  جامباز فوٹوگرفی مقابلے کی ایوارڈ تقریب سے خطاب کیا۔

ترکیہ۔ یونان  فرنٹ لائن پر  بحیرہ ایجین کے جزائر  میں اسلحہ اندوزی کیے جانے پر بڑھنے والی کشیدگی  کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے  یونان پر کڑی نکتہ تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ’’یونان نے نیٹو ممالک سے  جنگی مشق میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کی لیکن کوئی نتیجہ نہ نکلا، ہماری اس مشق میں 37 ممالک نے حصہ لیا، یونان نے آدھے سے زیادہ ممالک کو یہ خبر بھیجی کہ ‘شرکت نہ کریں’۔ خاص طور پر امریکہ سمیت  تقریباً تمام ممالک نے یونان کی بات سنی ان سنی کر دی اورسب نے مل کر ہمارے ساتھ اس مشق میں حصہ لیا۔

کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچنے والی ایفسس2022 جنگی مشقوں کی وساطت سے ترکیہ کے عزم کا ایک بار دنیا بھر کے  سامنے مظاہرہ کیے جانے پر زور دینے والے صدر  نے کہا کہ ’’اللہ تعالی کا شکر ہے کہ  یہ کامیاب  مشقیں  بعض فریقین کو لازمی جواب دینے میں ایک خوش آئندہ قدم ثابت ہوا ہے، اب کے بعد بھی ہمارے مصمم اقدامات کا سلسلہ  جاری رہے گا۔  اور یہ ہماری قوم کی اہلیت و صلاحیت کا مرہون ِ منت ہے۔

Read Previous

اسرائیلی حملوں کے باعث دمشق ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا

Read Next

ترکیہ :استنبول ائیرپورٹ یورپ کا دوسرا مصروف ترین ائیر پورٹ بن گیا

Leave a Reply