
صدر رجب طیب ایردوان نے مقامی طور پر تیار کردہ ویکسین کا نام ’’ترکو ویک‘‘ رکھ دیا۔
مقامی ویکسین کے تیسرے مرحلے کی ٹرائل کا آغاز صدر ایردوان کی شرکت کے ساتھ کیا گیا۔ ٹرائل میں رضاکاروں پر تجربات کیے گئے۔
اس موقع پر ترک صدر نے بتایا کہ ’’تیسرے مرحلے کی آزمائش کے آغاز کے ساتھ ترکی ایک نئے دور کی جانب گامزن ہے۔ مقامی ویکسین سے عالمی وبا پر قابو پانے میں مدد ملے گی چند ہفتوں کے اندر ملک میں 18 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ویکسینشن پروگرام میں شامل کیا جائیگا۔
صدر نے ویکسین تیار کرنے والی ٹیم کو شاباشی دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔