
کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ترکک کونسل کے 11 ویں سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پر صدر ایردوان نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینے اور ترکیہ- آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے صدر ایردوان کو آذربائیجان میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 29 کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔