ترک صدر رجب طیب ایردوان نے نیشل لائبری میں منعقد کردہ تقریب "لائبری ٹاکس” میں شرکت کی اور نوجوانوں سے گفتگو کی۔
19 مئی کی مناسبت سے منعقد ہ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکی میں کورونا کے خلاف ویکسی نیشن مہم کامیابی سے جاری ہے اب تک 26.5 ملین خوراکیں لگ چکی ہیں۔

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ 26.5 ملین ایک بہت بڑا نمبر ہے اور ہمارے حالیہ اقدامات کے بعد اس تعداد میں مزید اضافہ ہو گا ۔
صدر نے مزید بتایا کہ ہم نے یورپی ممالک سے بھی بات چیت کی ہے تا کہ وبا کے خلاف اقدامات کے ساتھ سیاحت کو بحال کیا جا سکے۔
مسئلہ فلسطین پر بین الاقوامی اور مغربی میڈیا کی خاموشی کے متعلق ایک سوال کے جواب میں صدر کا کہنا تھا کہ ترکی کے لیے مسئلہ فلسطین اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ صدر نے اقوام متحدہ میں تقریر کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح انہوں نے پوری دنیا کے سامنے اسرائیل کے فلسطین پر قابض ہونے کا نقشہ دیکھایا۔

قبرص کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر نے بتایا کہ وہ 20 جولائی ترک جمہوریہ شمالی قبرص جائیں گے اور وہاں سے پوری دنیا کو قبرص کے حوالے سے اہم پیغام دیں گے۔ صدر نے نوجوانوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ جب تک ہم اپنے حق کے لیے کھڑے نہیں ہوتے اور دنیا کو اپنی لگن نہیں دیکھاتے کوئی آپ کی عزت نہیں کرتا۔
