
صدر ایردوان نے بورصہ میں غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ سیاست دانوں کا بنیادی فریضہ معاشرے میں امید پیدا کرنا ہے اور اس سلسلے میں معمولی سی کمزوری ملک اور جمہوریت کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کر سکتی ہے۔
صدر ایردوان نے زور دے کر کہا کہ ہم قومی اتحاد اور یکجہتی کو کبھی درہم برہم نہیں ہونے دیں گے۔