صدر رجب طیب ایردوان ترک ریاستوں کی تنظیم کے نویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آج ازبکستان کے شہر سمرقند روانہ ہو گئے۔
ایوان صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، "ترک تہذیب کا نیا دور: مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر” کے زیر عنوان منعقد ہونے والی سمٹ میں موجودہ دستاویزات ترکیہ سے ازبکستان منتقل ہو جائیں گی۔
سربراہی اجلاس میں 12 نومبر 2021 کو استنبول سربراہی اجلاس میں اپنائے گئے نکات اور پہلوؤں سمیت تنظیم کے کام اورفرائض کے بارے میں مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
سربراہی اجلاس کی اگلی نشست میں رکن ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ صدر ایردوان بھی اس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں اجلاس میں شریک رہنماؤں کے ساتھ صدر ایردوان کی دو طرفہ مذاکرات کی بھی توقع کی جا رہی ہے
