
صدر ایردوان نے استنبول میں بارباروس حیر الدین پاشا مسجد کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے مسجد کی تعمیر میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور استنبول اور ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ مسجد کا نام عثمانی ملاح بارباروس حیرالدین پاشا کے نام پر رکھا گیا ہےاور اس میں بیک وقت 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے، صدر ایردوان کا کہنا تاھ کہ یہ مسجد استنبول کے تعمیراتی اور ثقافتی تانے بانے کے مطابق ہے۔