ترک صدر ایردوان جی 20 لیڈرز سمٹ میں شرکت کے لیے اٹلی کے دارلحکومت روم پہنچ گئے
صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ کا روم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اٹلی میں ترک سفیر عمر گوچق نے استقبال لیا ۔
ترک صدر کے ہمراہ ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو ، وزیر خزانہ لطفی ایلون، ترک مواصلاتی دفتر کے ڈائریکٹر فرحتین آلتن اور صدارتی ترجمان ابراہیم کلن بھی موجود ہیں
صدر ایردوان نے جی 20 کی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی اور جی 20 فیملی کے ساتھ تصویر بنوائی ۔ اٹلی دورے کے دوران صدر ایردوان "عالمی معیشت اور عالمی صحت” ، "بہتر بحالی کے لیے SMEs اور خواتین کے کاروباروں کی حمایت” اور ایک ورکنگ لنچ میں شرکت کریں گے۔
علاوہ ازیں صدر ایردوان عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اس کے ساتھ ساتھ اطالوی وزیر اعظم ماریو ڈراگی کی طرف سے منعقد کی جانے والی ثقافتی تقریب اور اطالوی صدر سرجیو ماتاریلا کی طرف سے وفد کے سربراہوں کے اعزاز میں عشائیہ میں بھی شرکت کی۔
