
صدر رجب طیب ایردوان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سےٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ۔
صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈائیریکٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنماوں نے ترکیہ روس تعلقات، بنیادی طور پر توانائی اور روس یوکرین جنگ اور شام سمیت علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے کہا کہ انہوں نے ترکیہ میں قدرتی گیس کے مرکز کے قیام کے لیے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا ہے اور اس پر مزید کام جاری ہے اور مزید کہا کہ ان کا مقصد روڈ میپ کو مکمل کرنا ہے اور اسے جلد از جلد لاگو کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اناج راہداری میں روس-یوکرین جنگ، قیدیوں کے تبادلے اور زاپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ارد گرد سیف زون کے اقدامات کے مثبت نتائج دیکھے ہیں ، ایردوان نے کہا کہ امن اور مذاکرات کے مطالبات کو یکطرفہ جنگ بندی ۔ اور منصفانہ حل کے وژن کی سپورٹ کی جانی چاہیے۔