
ترک صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان کورونا کا شکار ہو گئے۔
صدر ایردوان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علامات ابھی شدید نہیں ہے، ہلکی کمزوری محسوس ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ قرنطیہ کے دوران گھر سے کام جاری رکھیں گے۔
صدر نے عوام سے صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست کی۔
یاد رہے صدر ایردوان اپنی اہلیہ کے ہمراہ حال ہی میں یوکرین کے دورے سے وطن واپس پہنچے ہیں۔