turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی ترک یوتھ سمٹ میں شرکت

صدر ایردوان نے استنبول میں تیسرے ترک یوتھ سمٹ کے دوران نوجوانوں سے خطاب کیا۔

ترک یوتھ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ "ترکیہ: میرا مضبوط پہلو” کے تھیم کے تحت نافذ کیے گئے کام اور منصوبے نوجوانوں کے لیے نئے افق کا آغاز کریں گے۔

 

انکاکہنا تھا کہ میں مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ  میرے بھائیوں اور بہنوں نے اس سال ثقافت، فنون، سائنس، کھیل اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہمارے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

ترکیہ  کے صدر کی حیثیت سے، میں آپ کو وہ مدد فراہم کروں گا جس کی آپ کو ضرورت ہے، جیسا کہ میں نے اب تک کیا ہے اور آگے بھی ایسا ہی کرتا رہوں گا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ٹیکنوفیسٹ جیسے نوجوانوں کی نشوونما کے لیے کوششیں کرنے والے تمام اداروں اور تنظیموں کی بھرپور حمایت کی جائے گی، صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے ٹیکنوفیسٹ کے ساتویں ایڈیشن کے دوران اپنے نوجوانوں کا ایسا  جوش و جذبہ دیکھا جسکی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والا دن ایک خوبصورت مستقبل اپنے ساتھ لے کر آئے گا۔

Read Previous

صدر ایردوان کی استنبول میں سیاسی مصروفیات تیزی سے جاری

Read Next

محرم اینجے حملے کا شکار ہوا ہے، امریکہ کی مداخلت بھی بڑھ گئی ہے, وزیرداخلہ سلیمان سویلو

Leave a Reply