
صدر رجب طیب ایردوان نے ترابزون میں نیو زیگانا ٹنل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم ترابزون میں تقریبا 27 بلین ترکش لیرا کی سرمایہ کی مالیت کے ساتھ 111 منصوبے متعارف کروائے ہیں۔
زیگانا ٹنل دنیا کی تیسری سب سے لمبی، اور یورپ کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک کی سب سے بڑی ڈبل ٹیوب ہائی وے سرنگ کے طور پر بنائی گئی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ترابزون اور اوموشین کے درمیان واقع اس سورنگ کے ساتھ ہم بحیرہ اسود کو مشرقی اور جنوب مشرقی اناطولیہ اور وہاں سے ایران اور مشرق وسطی یعنی تاریخی شاہراہ ریشم سے جوڑ رہے ہیں۔
صدر ایردوان نے مزید کہا کہ اس سرنگ کا ڈیزائن، پراجیکٹ اور تعمیر مکمل طور پر ہمارے انجینئرز کا تیار کردہ ہے۔
Tags: زیگانا ٹنل صدر ایردوان