turky-urdu-logo

قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نےکہا ہے کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کے ساتھ دشمنی جہالت کی علامت ہے۔اور ہم کسی صورت اپنی مقدس کتاب کی بے حرمتی برداشت نہیں کریں گے۔

استنبول میں تلاوت قرآن پاک کے مقابلے کے فائنل پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر نے کہا کہ کچھ یورپی ممالک اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی کرکے سیاسی منافع حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بھی قرآن کو ایک بار پڑھتا ہے اس کے لیے اس بابرکت کتاب سے دشمنی رکھنا ناممکن ہے۔

صدر نے کہا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جو قرآن کو جلا کر اس سے دشمنی کر رہے ہیں۔اور ان لوگوں کی طرف سے توڑ پھوڑ ان کی جہالت کی علامت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً ہم کتاب مقدس کے خلاف کسی قسم کی دشمنی کو برداشت نہیں کریں گے لیکن ہم یہ کبھی نہیں بھولیں گے کہ اصل چیز قرآن کو پڑھنا، سمجھنا اور اس کے مطابق زندگی گزارنا ہے۔

Read Previous

ترکی کے تعاون سے امریکی شہری روس سے رہا

Read Next

انقرہ: پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

Leave a Reply