صدر ایردوان نے انقرہ میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فاریسٹری میں فارسٹ فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر اور طیاروں کی ترسیل کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ دنیا میں تیزی سے بڑھتی ہوئی موسمیاتی تبدیلیوں سے ہمیں مل کر لڑنا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ترکیہ ہر گز اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے کے لے دن رات نئے اقدام کرتا رہے گا۔

تقریب میں صدر ایردوان کو زراعت اور جنگلات کے وزیر واہت کریسی نے ایک T70 فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر اور چار ایئر ٹریکٹر فائر فائٹنگ طیاروں پر بریفنگ دی جو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فاریسٹری کی انوینٹری میں شامل کیے جائیں گے۔
