turky-urdu-logo

صدر ایردوان نے بحیرہ اسود سے قدرتی گیس گھروں تک پہنچانے کا آغاز کر دیا

صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ بحیرہ اسود کے ذخائر سے اپنی سالانہ قدرتی گیس کی ضرورت کا تقریباً 30 فیصد حصہ پورا کرے گا۔

زونولدک میں بحیرہ اسود کی قدرتی گیس کی کمیشننگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ توانائی کی آزادی کی طرف ایک تاریخی قدم اٹھا رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ دریافت شدہ گیس کو صارفین کی خدمت میں پیش کرنے میں ہمیں 3 سال سے بھی کم وقت لگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے ساکریا فیلڈ سے یومیہ 10 ملین مکعب میٹر گیس نکالیں گے اور مستقبل میں 40 ملین کیوبک میٹر یومیہ گیس نئے کنوؤں کے ذریعے نکالیں گے جن کی ہم وقت کے ساتھ ساتھ کھدائی کریں گے۔

ایردوان نے مزید کہا کہ بحیرہ اسود کی قدرتی گیس نہ صرف غیر ملکی قدرتی گیس پر ہمارے ملک کے انحصار کو نمایاں طور پر کم کرے گی بلکہ فیلیوس اور زونگولڈک کو توانائی کا ایک اہم مرکز بھی بنائے گی۔

ایک سال کے لیے گھریلو گیس کے بلوں سے ماہانہ تقریباً 25 کیوبک میٹر گیس کاٹی جائے گی اور شہریوں کو توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے بچانے کے لیے رہائشی مقامات پر قدرتی گیس کا استعمال ایک ماہ کے لیے مفت ہوگا۔

اگست 2020 میں بحیرہ اسود میں 320 بلین کیوبک میٹر قدرتی گیس دریافت ہوئی، یہ ملک کی تاریخ میں گیس کی سب سے بڑی دریافت تھی۔

اکتوبر 2020 میں دریافت ہونے والے اضافی 85 بلین کیوبک میٹر کے ساتھ، دریافت شدہ گیس کے ذخائر کی کل مقدار 405 بلین کیوبک میٹر تھی۔

جون 2021 میں اماسرا 1 کنویں میں 135 بلین کیوبک میٹر کی دریافت کے بعد بحیرہ اسود کے گیس کے ذخائر کل 540 بلین مکعب میٹر ہو گئے۔

دسمبر 2022 میں بحیرہ اسود کے جنوب مغربی حصے میں Caycuma-1 کنویں میں مزید 58 بلین کیوبک میٹر گیس پائی گئی۔

ایک آزادانہ جائزے سے پتہ چلا ہے کہ ملک کے گیس کے مجموعی ذخائر 2022 کے آخر تک 710 بلین مکعب میٹر تک پہنچ چکے ہیں، جن کی مارکیٹ ویلیو 1 ٹریلین ڈالر کے لگ بھگ ہوگی۔

Read Previous

مقبوضہ کشمیر: راجوڑی میں آرمی کی گاڑی میں آگ لگ گئی،5 فوجی ہلاک،ایک زخمی

Read Next

صدر ایردوان نے استنبول میں توپکاپی پیلیس کے محکمہ مقدس اشیا کا افتتاح کر دیا

Leave a Reply