صدر ایردوان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمید الثانی کی دعوت پر دوحہ میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

صدر ایردوان نے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ارجنٹائن اور فرانس کا فائنل میچ دیکھا جس میں کامیابی ارجنٹائن کا مقدر بنی۔
صدر ایردوان نے ارجنٹائن کو میچ جیتنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔
![]()
انکا کہنا تھا کہ میں پورے ارجنٹائن کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کے چیمپیئن بنے۔
صدر ایردوان کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ارجنٹائن نے فرانس کو سنسنی خیز کھیل میں 4-2 سے شکست دی۔
انہوں نے ہسپانوی زبان میں پیغام بھی پوسٹ کیا۔
صدر ایردوان نے الثانی، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو کے ساتھ کھیل دیکھا۔
میچ کے موقع پر صدر ایردوان نے امریکی بزنس میگنیٹ اور ٹویٹر کے سی ای او ایلون مسک کے ساتھ ساتھ کروشیا کے سابق صدر کولندا گرابر-کیتارووک کے ساتھ ایک مختصر گفتگو کی۔

دوطرفہ سیکورٹی تعاون کے ایک حصے کے طور پر، انقرہ نے دنیا کے سب سے بڑے فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے اپنے قطری ہم منصبوں کے ساتھ سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے 3 ہزار سے زیادہ پولیس افسران اور سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے تھے۔
