turky-urdu-logo

ترکیہ: اطالوی وزیراعظم اور صدر ایردوان کی کنسرٹ میں شرکت

ترک صدر رجب طیب ایردوان اور اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈراگی نے، صدارتی آرکسٹرCSO کی طرف سے، اٹلی۔ترکیہ دوستی کے اعزاز میں دئیے گئے، خصوصی کانسرٹ میں شرکت کی

صدارتی سمفنی آرکسٹرا (CSO) نے دارالحکومت انقرہ میں صدارتی سوشل کمپلیکس میں اٹلی۔ترکیہ دوستی کے اعزاز میں خصوصی کانسرٹ کا انعقاد کیا۔

کانسرٹ کو صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم ماریو ڈراگی نے ایک ساتھ دیکھا۔

اس کانسرٹ کی یاد میں صدر ایردوان نے ماریو ڈراگی کو مجیدئیے ترانے کی دھن کا کتبہ تحفتاً پیش کیا۔ اس ترانے کی دھن ‘دونیزیتی پاشا’ نے سلطان عبدالمجید کے لئے ترتیب دی اور 1839 سے 1861 کے سالوں میں اسے بطور سلطانی ترانے کے استعمال کیا جاتا رہا۔

صدارتی آرکسٹرا  کے خصوصی کانسرٹ  نے زائرین سے بھرپور داد وصول کی۔

Read Previous

ترکیہ اور اٹلی دفاعی صنعت میں تعاون کو مزید گہرا کرے گا، صدر ایردوان

Read Next

چین نے زلزلے سےمتاثرہ افغانستان کیلیے تجارت اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کا اعلان کردیا

Leave a Reply