ہتھیاروں کی فیکٹری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے صدر ایردوان کی قونیہ آمد۔

قونیہ پہنچنے پر بچوں نے صدر ایردوان کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

صدر ایردوان نے ربن کاٹ کر فیکٹری کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کاکہنا تھا کہ آج ہم اپنی ہتھیاروں کی فیکٹری کا باضابطہ طور پر افتتاح کر رہے ہیں ،جسے ہم نے ایسلئن کی رہنمائی میں 470 ملین لیرا کی سرمایہ کاری کے ساتھ قائم کیا ہے،جو عالمی معیار کی مینوفیکچرنگ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہماری یہ فیکٹری ہر قسم کے دفاعی ہتھیاروں کو تیار کر سکے گی چاہے وہ ہاتھ سے چلنے والے ہوں یا ریموٹ کنٹرول۔

صدر ایردوان کا کہنا تھاکہ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف اپنے ملک اور اس کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ترک مسلح افواج ترکیہ کی سرحد کے قریب شمالی عراق اور شام دونوں میں کی گئی کاروائیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر رہی ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ جہاں بھی دہشت گرد ہوں گے، اس ریاست کی سیکورٹی تنظیم اپنی پولیس، فوج اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ موجود رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ نے دہشت گرد گروہوں پی کےکے اور وائے پی جے کے خلاف پنجہ آپریشن شروع کیا ہے تاکہ ان سے اپنے ملک کو محفوظ رکھا جا سکے۔

تقریب میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

