turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی مسلم دنیا سے جنگ بندی کے بعد فلسطینیوں کی مدد کی اپیل

ترکیہ کے صدر، رجب طیب ایردوان نے مسلم ممالک سے حالیہ جنگ بندی کے بعد انسانی امداد پر منحصر فلسطینیوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

 انقرہ میں کابینہ اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے عرب اور مسلم دنیا پر زور دیا کہ، وہ فلسطینی عوام کی مدد کے لیے یکجہتی اور انسانی امداد کے ذریعے اپنی کوششوں کو تیز کریں۔

ایردوان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ، ترکیہ نے کثیر الجہتی سفارتی کوششوں کے ذریعے جنگ بندی معاہدے میں فعال کردار ادا کیا اور فلسطینی عوام کو ان کی زمین کے دفاع میں ان کی مزاحمت پر خراج تحسین پیش کیا، حالانکہ انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ کیے جانے والے غیر انسانی سلوک کی بھی نشاندہی کی۔ صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ،یرغمالیوں کے تبادلے کی تصاویر یہ ظاہر کرتی ہیں کہ، کون انسانی زندگی اور وقار کی قدر کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ، اسرائیلی حراست میں موجود فلسطینیوں کو بھوک اور تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ حماس کے زیر حراست یرغمالی اچھی حالت میں دکھائی دیتے ہیں۔

Read Previous

غزہ میں جاری جنگ کے تمام اہداف حاصل نہیں کیے جا سکے: اسرائیلی چیف آف سٹاف

Read Next

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت  کے شعبے میں 500 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

Leave a Reply