turky-urdu-logo

صدر ایردوان نےکم از کم ماہانہ اجرت میں 8 ہزار 500 لیرا کے اضافے کا اعلان کر دیا

صدر ایردوان نےکم از کم ماہانہ اجرت میں 8 ہزار 500 لیرا کے اضافے کا اعلان کر دیا۔

صدر ایردوان نے یہ اعلان خصوصی پریس کانفرنس کے دوران کیا جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔

صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح کو کم کرنے کے لیے کم سے کم اجرت میں اضافہ کیا گیا ہے ۔

 

انکا کہنا تھا کہ  2023 میں 8 ہزار 500 لیرا کا کم از کم اجرت پر اتفاق کیا ہے۔


پنشنرز اور سرکاری ملازمین کے لیے کم از کم اجرت کی ایڈجسٹمنٹ کی جائیگی جبکہ 2023 کے لیے کم از کم اجرت کے اعداد و شمار کا تعین کیا گیا ہے۔

ترک صدر اردوان اور وزیر بلگین نے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے نئے پیغامات دیے۔

اس طرح کم از کم اجرت میں گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 94 فیصد، جولائی کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ اوسطاً اضافے کی شرح 70 فیصد سے زائد رہی۔

اس سے قبل مہنگائی کے پیش نظر جولائی 2022 میں بھی ماہانہ اجرت میں اضافہ کیا گیا تھا لیکن 6 ماہ بعد پھر سے اضافہ اور جولائی کے مقابلے میں 54.66 فیصد زیادہ اضافہ نہ صرف ترک عوام کے لئے ایک بہت بڑا ریلیف فراہم کرے گا بلکہ اس سے آئندہ سال جون 2023 کے صدارتی انتخابات پر بھی بہت گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

Read Previous

ترکیہ کی صدی فن اور فنکار کی صدی بھی ہے،صدر ایردوان

Read Next

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، فلسطینی فٹبالر شہید

Leave a Reply