صدر ایردوان نے ” 10 لاکھ ملازمتوں کے منصوبے” کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب بیشتوپ نیشن کنوینشن اینڈ کلچرل سنٹر میں منعقد ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک کی معیشت میں پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے تکنیکی ترقی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اور اس سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
ترکیہ کو بہت سے اعلی تربیت یافتہ ملازمین کی پروگرامنگ ہائی ٹیک پروڈکٹس اور اعلی اضافی قدر کے ساتھ سافٹ ویئر تیار کرنے کے منصوبوں میں ضرورت ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم اپنے گریجویٹس کی تعداد بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں، جو ہمارے اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
ہم جانتے ہیں کہ آنے والے وقتوں میں ٹیکنالوجی میں ترقی کی وجہ سے بہت سی چیزیں تبدیل ہو جائیں گی۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترقی کے 5 بنیادی ستون ہیں سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار، برآمدات اور کرنٹ اکاونٹس سرپلس۔
