
صدر ایردوان کی استنبول کے میمار سنان ہاسٹل میں یونیورسٹی کے طلبا کے ساتھ افطار ڈنر میں شرکت۔
صدر ایردوان نے طلبہ کے ساتھ افطار ڈنر میں ٹینیس بھی کھیلا اور ان سے خوب باتیں کیں۔
افطار ڈنر کے دوران تقریر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے 2023 کے لیے ترکی کے اہداف کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کی طرف توجہ مبذول کروائی جنہیں 11 سال پہلے طے کیا گیا تھا۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی منصوبوں اور خدمات پر مبنی اپنی پالیسیوں سے دستبردار نہیں ہوں گے چاہے حالات کیسے بھی بدل جائیں اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ جو بھی منظرنامے بنائے گئے ہیں ہم ہر حالت میں اپنے اہداف کو مکمل کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم آج بھی ترکی کو 2023 کے لیے اس کے اہداف اور 2053 کے لیے اس کے وژن کو پٹڑی سے اترنے کی اجازت دیے بغیر اپنے راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں۔
حالانکہ ہمارے شمال اور جنوب میں خونریزجنگیں جاری ہیں اور عالمی سطح پر سیاسی ، سماجی اور اقتصادی بحران آچکے ہیں لیکن ہم پھر بھی اپنے مقصد میں کامیابی ضرور حاصل کریں گے۔